RWT ORPHAN CENTER

رمضان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام اور نادار بچیوں کی فلاح و بہود کیلئے ایک مستقل شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

جس میں مستحق اور یتیم بچوں کو کھانا،لباس،علاج معالجہ، ماہانہ وظائف اور رہائش مفت فراہم کی جاتی ہے اور تمام اخراجات آپ حضرات کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں۔

اگر واقعی یہ کام اچھا ہے تو آپ اس نیکی سے محروم کیوں رہیں
!تو آئیے

آپ بھی یتیم اور نادار بچوں کے اخراجات کی کفالت کر کے ان کے احساس محرومی کا مٹا کر، انہیں پر سکون اور پر وقار زندگی میں لانے کیلئے تعاون کیجئے۔

قران کریم میں ارشاد ہے: اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر کیلئے واپس لوٹا دے تو میں صدقہ کروں اور نیکوں میں شامل ہو جاؤں۔(سورت المنافقون)

:فائدہ
یہ نہیں کہے گا۔عمرہ کروں گا،نماز پڑھوں گا۔ میت صدقہ کی تمنا اس لئے کریگی کہ وہ مرنے کے بعد صدقہ کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گی، اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو تا کہ بلائیں دور رہیں۔

حضور اکرم ﷺ اپنی دونوں انگلیوں کو ملا کر فرمایا میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح قریب ہو گے۔(بخاری شریف)

اپنے اور اپنے پیارے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں اور بچیوں کی پرورش کی ذمہ داری لیں اور دوہرا اجر کمائیے۔ خدمت انسانیت بھی،اور یتیم کی کفالت بھی

تعاون کی صورتیں

آٹا

اناج

عشر

سبزیاں

فطرانہ

دالیں

عطیات

پتی

کپڑے

صدقات

چینی

گوشت کیلئے جانور

زکوٰۃ

گھی

مصالحہ جات

گرمی و سردی کے بستروں کے ذریعے تعاون کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: آپ کے علاقہ میں یا آپ کے پرورش میں کوئی بچہ یا بچی یتیم لاوارث موجود ہے اور آپ کو اس کی پرورش میں کوئی پریشانی ہے

تو گھبرائیے مت: اس بچے/بچی کی پرورش رمضان ویلفیئر ٹرسٹ سرگودھا کے ذمہ رابطہ فرمائیں تا کہ ان کی پرورش، تعلیم اچھے طریقہ سے ہو سکے۔